پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اشرف قریشی کا کے الیکٹرک کے ظالمانہ اقدام کی مذمت

PTI

PTI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سابق صدر و مرکزی رہنماء اشرف قریشی نے کے الیکٹرک کی جانب سے زائد بلنگ کی مد میں کراچی کی عوام کے ساتھ ظالمانہ اقدام کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کے الیکٹرک زائد بلنگ کے ذریعے کراچی کی عوام سے لئے گئے 62ارب سے زائد کی رقم فی الفور واپس کرے۔

ورنہ کراچی کی عوام کے ساتھ کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کا بھر پور حصہ بنیں گے اشرف قریشی نے کہا کہ نیپرا کے الیکٹرک پر چیک انیڈ بیلنس رکھنے میں مکمل طور پر یا تو ناکام ہوچکی ہے یا تو ملی بھگت سے کراچی کی عوام کو لوٹا گیا اور تاحال لوٹا جارہا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماء اشرف قریشی نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک زائد بلنگ کا سلسلہ فوری بند کرے اور گزشتہ ایک سالوں کے دوران کراچی کی عوام سے اضافی بلوں کی مد میں لوٹی گئی رقم واپس کرے۔

اشرف قریشی نے چیف جسٹس آف پاکستان ،چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے زائد بلنگ کی مد میں 62ارب سے زائد رقم کی لوٹ مار کا فوری طور پر سوموٹو نوٹس لیں اور اضافی بلوں کی مد میں کے الیکٹرک کی جانب سے لئے گئے رقم کراچی کی عوام کو لوٹایا جائے۔
جاری کردہ:۔ میڈیا سیکریٹری
0321-2039650