پاکستان کی سمرسیٹ کیخلاف 371 رنز کی برتری

Mohammad Amir

Mohammad Amir

ٹاؤنٹن (جیوڈیسک) پاکستان ٹیم نے سمر سیٹ کیخلاف ٹور میچ میں خوب بیٹنگ پریکٹس کی۔ تین روزہ میچ کے دوسرے روز یونس خان 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان نے پہلی اننگز 8 وکٹوں پر 359 رنز بنا کر ڈکلئیر کر دی۔

سمر سیٹ کے بلے باز محمد عامر کی سوئنگ اور سہیل خان کی سپیڈ کے سامنے بے بسی کی تصویر دکھائی دیئے۔ سمر سیٹ کی پوری ٹیم 128 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ محمد عامر اور سہیل خان نے تین تین وکٹیں اڑائیں۔

پاکستان نے فالو آن کروانے کے بجائے خود بیٹنگ کی اور کھیل ختم ہونے تک دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا لئے۔ پاکستان کی مجموعی برتری 371 رنز ہو چکی۔ اظہر علی 50 اور اسد شفیق 26 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، تین روزہ ٹور میچ کا آج آخری روز ہے۔