پاکستان سے کھیلے بنا بھارت کو نمبر ون ٹیم نہیں مانتا، ڈین جونز

Dan Jones

Dan Jones

لاہور (جیوڈیسک) بھارت میں موجود اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ٹیموں کی جانب سے دورہ پاکستان سے انکار منافقت ہے۔

یورپ سمیت دنیا بھر میں دہشت گردی کے حملے ہو رہے ہیں لیکن ٹیمیں سکیورٹی کو بنیاد بنا کر پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں کوئی ٹیم نمبر ون نہیں، بھارتی ٹیم پاکستان کا سامنا کیے بغیر عالمی نمبر ایک بنی ہے اور مجھے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز دیکھ کر خوشی ہو گی۔