پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 680 پوائنٹس کی کمی

Pakistan Stock Exchange

Pakistan Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینچ میں 680 پوائنٹس کی کمی، 100 انڈیکس 43 ہزار 2 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ملک میں جاری سیاسی صورتحال، روپے کی گرتی قدر اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایا کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا، کارباری دن کے اختتام پر مارکیٹ 68 پوائنٹس کی کمی کے باعث 43 ہزار 2 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی، حبیب بینک، لکی سیمنٹ اور اوجی ڈی سی کے حصص کی مالیت میں کمی کے باعث انڈیکس 295 پوائنٹس گر گیا۔

کاروباری دن کے اختتام پر مجموعی طور پر سرمایا کاروں کے لگ بھگ 123 ارب روپے ڈوب گئے۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق جب تک تمام معالات حل نہیں ہوجاتے سرمایا کار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی سرمایا کاری کرنے سے گریزکریں گے۔