پاکستانی مدرٹریسا ڈاکٹر رتھ فاؤ 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

Ruth Pfau

Ruth Pfau

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان میں کوڑھیوں کی مسیحا ڈاکٹر رتھ فاؤ 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، ڈاکٹر رتھ فاؤشدید علالت کے باعث نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل تھیں، انکی آخری رسومات 19 اگست کو سینٹ پیٹرکس چرچ میں ادا کی جائیں گی۔

جرمنی سے شرکت کیلئے عزیزواقارب بھی پاکستان آئیں گے، ڈاکٹررتھ فاؤ کی تدفین گورا قبرستان میں کی جائے گی۔ انہوں نے زندگی میں پاکستان میں ہی تدفین کی وصیت کی تھی۔

ڈاکٹر فاؤ نے 1960 میں پاکستان میں جذام کے خاتمے کیلئے کوششیں شروع کیں۔جرمنی میں پیدا ہونے والی خاتون جذام کے خاتمے کیلئے پاکستان میں ہی رہیں۔

واضح رہے جذام کے مریضوں کی بے مثال مسیحا ڈاکٹر روتھ فاؤ ناسازی طبیعت کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھی۔ ڈاکٹروں کے مطابق رتھ فاؤ کے پھیپھڑے کمزور ہونے کے باعث انہیں سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی۔