پانامہ کیس کی تحقیقات کا فائنل راؤنڈ شروع، طارق شفیع کی آج دوبارہ پیشی

Panama Case

Panama Case

اسلام آباد (جیوڈیسک) پانامہ لیکس کی تحقیقات کے فائنل راؤنڈ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا۔ وزیر اعظم کے عزیز طارق شفیع آج جے آئی ٹی کے سامنے دوبارہ پیش ہوں گے۔

دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا ہے کہ جے آئی ٹی کو خط میں لکھا ہے کہ شریف خاندان کا جتنا ریکارڈ دستیاب تھا فراہم کر دیا۔ تاہم جب شریف فیملی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیرون ملک تھے، اس وقت کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

وزیر اعظم، ان کا خاندان اور اسحاق ڈار جب ملک سے باہر تھے تو ان کیلئے رِٹرنز فائل کرنا ضروری نہیں تھا، خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ شریف خاندان کا کچھ ریکارڈ نیب کو دیا گیا تھا، اگر وہ مل گیا تو فراہم کر دیا جائے گا جبکہ دفتر کی تبدیلی کے دوران کچھ ریکارڈ گم ہو گیا تھا۔