کپتان پاناما لیکس کی انکوائری نہیں چاہتے صرف سیاست چمکا رہے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق

Khawaja Saad Rafiq

Khawaja Saad Rafiq

لاہور (جیوڈیسک) ڈیفنس میں مقامی ریسٹورنٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف برس پڑے، کہتے ہیں 24 اپریل کو اسلام آباد میں دھرنا نہیں پی ٹی آئی کا بھنگڑا شو ہو گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کا مسئلہ کرپشن نہیں، وہ موجودہ حالات میں صرف فساد اور سیاسی جھگڑے پیدا کرنا چاہتے ہیں، جو مسئلہ اسمبلی میں حل ہو سکتا ہے اس کے لئے سڑکوں پر آنے کی کیا ضرورت ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے موجودہ دور اقتدار میں کراچی اور بلوچستان میں امن قائم کیا ہے۔

مستقبل میں بھی دھرنے اور سازشیں کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔