پاناما کا شور، قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج شروع ہو گا

 National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) آج پھر پارلیمنٹ کی راہداریوں میں پناما کی گونج، ایک اور ہنگامہ خیز سیاسی دن جس میں اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کی جانب سے ایوان میں دیئے گئے بیان کو سیاسی اور غیر سنجیدہ قرار دینے کیخلاف احتجاج کریں گی جبکہ تحریک انصاف کے کھلاڑی دو ماہ بعد اسمبلی میں جلوہ گر ہوں گے۔

عمران خان کے اعلان کے بعد تحریک انصاف دو ماہ دس دن بعد قومی اسمبلی میں آئے گی اور وزیراعظم کی ایوان میں مبینہ غلط بیانی پر دو تحاریک پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔ میٹنگ کے ایجنڈے میں پیپلز پارٹی کی تحریک شامل نہیں۔

وزیر قانون زاہد حامد پچیسویں آئینی ترمیمی بل متعارف کرائیں گے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد سے متعلق دوسری ششماہی رپورٹ پیش کریں گے۔