پیرس میں ”مشن امپاسبل فال آئوٹ ” کے پریمیئر کا انعقاد

Mission Impossible  Fallout – Premier

Mission Impossible Fallout – Premier

پیرس (جیوڈیسک) پیرس میں ہالی وڈ فلم “مشن امپاسبل فال آؤٹ “کا پریمئیر ہوا، ایفل ٹاور کےسامنے ریڈ کارپٹ پریمئیر میں اداکار ٹام کروز سمیت دیگر کاسٹ نے شرکت کی۔

اداکار ٹام کروز کی ایکشن سے بھرپور فلم “مشن امپاسبل فال آؤٹ” کا ورلڈ پریمئیر فرانس میں ایفل ٹاور کے سامنے ہوا۔ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کی بڑی جمع ہوئی جو ٹام کروز اور دیگر کاسٹ سے آٹوگراف لیتے رہے۔

خطرناک ایکشن سے بھرپور اس فلم میں ٹام کروز برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کے اہلکار کے روپ میں نظر آئیں گے جو سپر ہیرو سے بھی لڑیں گے۔ مشن امپاسبل فال آئوٹ پچیس جولائی کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔۔