پشتو سینما کی بحالی، عیدالضحی پر پانچ فلمیں ریلیز

Pashto Movies

Pashto Movies

پشاور (جیوڈیسک) عیدالضحی پر پشتوکی پانچ فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں۔ فلمسازوں کو امید ہے کہ ان فلموں سے اردو سینما کی طرح پشتو سینما بھی اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کر لے گا۔

عید قربان پر فلم انڈسٹری کی جانب سے پشتو زبان کی پانچ فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں جن میں سے بیشتر میں نئے اداکاروں نے کام کیا ہے ان فلموں میں دو فلمیں شاہد خان جبکہ تین فلمیں ارباز خان کی ہیں۔ ان فلموں کی پروموشن کے لئے رکشوں اور بازاروں میں بینرز لگائے ہیں۔

فلمساز وں کو امید ہے کہ ان فلموں کے کامیاب ہونے سے پشتو فلم انڈسٹری کو سہارا ملے گا ۔ پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں دیواروں پر فلموں کے پوسٹرز لگا دئیے گئے ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ عید کی چھٹیوں میں شو کی بکنگ کرا رہے ہیں۔