جیکب آباد : 2 مجسٹریٹس کو محافظوں سمیت اغوا کر لیا گیا

Jacobabad

Jacobabad

جیکب آباد (جیوڈیسک) بلوچستان کے علاقے جیکب آباد سے 2 مجسٹریٹس کو اغوا کر لیا گیا، اغوا کاروں کا مغویوں کی رہائی کے لئے بھاری تاوان کا مطالبہ۔ جیکب آباد بلوچستان کے علاقے جیکب آباد سے 2 مجسٹریٹس کو محافظوں سمیت اغوا کر لیا گیا ہے۔

دونوں مجسٹریٹس سکھر سے جعفر آباد جا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق اغوا ہونے والے مجسٹریٹس عبدالکریم بگٹی اور بہادر علی کھوسہ کی رہائی کے لئے اغوا کاروں نے فون پر بھاری تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔