امن پسند

Hazrat Usman Ghani

Hazrat Usman Ghani

رسول کریم سے جو وفا کریں عثمان غنی ہیں
دکھیوں، مجبوروں، بیکسوں کا بھلاکریں عثمان غنی ہیں
وقف کر کے خریدا ہوا کنواں میٹھے پانی کا
خود سب کے برابر بھرا کریں عثمان غنی ہیں
لینے جائیں باغ دنیا کا باغ جنت خرید لیں
گھرسے خریدنے جب چلاکریں عثمان غنی ہیں
رودیں اس لیے قبرکودیکھ کراکثر
بچ گئے جواس سے بچاکریں عثمان غنی ہیں
بانٹ کرمال تجارت اپنا مفت میںغریبوںمیں
سہارا بے سہاروںکا بناکریں عثمان غنی ہیں
حاسدکی جس کے ہے یہ سزادنیامیں
نمازجنازہ رسول نہ پڑھاکریں عثمان غنی ہیں
دوررہیں بتوں سے قبول اسلام سے پہلے بھی
آیات قرآنی جولکھاکریں عثمان غنی ہیں
امن پسند ایسے جوخون دشمن بھی نہ ہونے دیں
فسادوفتنوںسے دوررہاکریں عثمان غنی ہیں
دنیابھرکے مسلمانوںکوقرآن پاک کی
ایک ہی قرات پریکجاکریںعثمان غنی ہیں۔
لٹادیںمال ومتاع اسلام کی سربلندی کے لیے
سب سے بڑھ کرسخاکریں عثمان غنی ہیں
اطاعت میں سخاوت میں ہرعبادت میں صدیق جو
تلاش رب ،رسول کی رضاکریں عثمان غنی ہیں

کلام: محمد صدیق پرہار