پیس فارلائف ویلفیئر فائونڈیشن کا سانحہ پشاور کیخلاف پریس کلب کے باہر مظاہرہ

لاہور : پیس فارلائف ویلفیئر فائونڈیشن کے زیراہتمام پشاور میں چرچ پر دہشتگردوں کے خود کش حملوں اور اس میں بے گناہ مسیحی بھائیوں کی ہلاکت کے خلاف جمعرات کے روز لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں پیس فارلائف ویلفیئر فائونڈیشن کے چیئرمین منیر احمد خان، صدر میاں عامر رزاق، جنرل سیکرٹری محمود خان کے علاوہ سینئر وائس چیئر مین چودھری سرور ،وائس چیئر مین حنیف عاصم،سیکرٹری فنانس امتیاز قریشی،انفارمیشن سیکرٹری محمد عظیم گوہر، معروف فلمسٹار علی اعجاز ارکان ایگزیکٹو باڈی خالد پرویز قریشی،سمیراناز،سدرا ذاکر بٹ کے علاوہ وکلاء، صحافیوں، تاجروں اور سول سوسائٹی سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین منیر احمد خان ،صدر میاں عامر رزاق ،جنرل سیکرٹری محمود خان نے پشاور خود کش حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ ہم دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کوکسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے اور ملک میں قیام امن کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

آخر میں سانحہ پشاور میں مرنیوالوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر رہنمائوں نے کوئٹہ کے زلزلے میں ہونیوالے جانی نقصان پر بھی گہرے دکھ ورنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین سے ہمدری کا اظہار کیا ہے۔