کروڑ لعل عیسن کی خبریں 22/06/2015

Shaukat Ali Qureshi

Shaukat Ali Qureshi

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) بدستور عوام دوست گروپ سے وابستہ ہوں۔ چوہدری اطہر مقبول، چوہدری اقبال گجر اور چوہدری سرور گجر کے ساتھ ہوں۔یہ بات حاجی شوکت علی قریشی چکنمبر 94 ایم ایل نے گزشتہ روز اخبار میں شائع ہونے والی خبر جس میں ملک احمد علی اولکھ کے گروپ میں شمولیت کا ذکر تھا کی تردید کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ملک احمد علی اولکھ گروپ میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ بلکہ بدستور عوام دوست گروپ سے وابستہ ہوں۔ چوہدری اطہر مقبول ، چوہدری اقبال گجر اور چوہدری سرور گجر کے ساتھ ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) چکنمبر 92 اور 75 ٹی ڈی اے کو 90 یونین کونسل کے ساتھ ملایا جائے۔ سیاسی طور پر کی گئی حلقہ بندیاں ہرگز منظور نہیں۔ یہ بات سابق ناظم یونین کونسل 90 ایم ایل چوہدری محمد سرور گجر ، سابق کونسلر چوہدری عبدالرزاق نے اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کی حلقہ بندیاں سیاسی طور پر بنائی گئیں ہیں۔ چکنمبر 75 ٹی ڈی اے اور 92 ایم ایل کو 93 یونین کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔ جسے 90 یونین کونسل کے ساتھ لگایا جانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیاں درست کی جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Sarwar Gujjar

Sarwar Gujjar

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) روزہ داروں کو مناسب نرخوں پر اشیائے خوردونوش ، پھل ، سبزیاں سستے بازار میں فراہم کی جا رہی ہیں۔ماہ صیام میں روزے داروں کو صاف ستھری اور معیاری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ دکاندار ان دنوں میں اپنا منافع کم رکھیں۔ یہ بات صدر انجمن تاجران کروڑ طارق پہاڑ نے گزشتہ روز اے سی کروڑ تنویر یزدان خان سے ملاقا ت میں دکانداروں کی جانب سے اپنے تعاون کی یقین دہانی کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر اے سی کروڑ نے کہا کہ انجمن تاجران کے تعاون سے روزہ داروں کو مناسب نرخوں پر اشیائے خوردونوش ، پھل ، سبزیاں سستے بازار میں فراہم کی جا رہی ہیں۔ رمضان بازاروں میں خریداروں کیلئے میڈیکل کیمپ سمیت تمام سہولیات موجود ہیں۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر حاجی فاروق ، نائب صدر انتظار حسین قریشی ، فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی ، سیکریٹری اطلاعات امجد علی مستری ، رانا محمد آصف ، محمد حسن طارق و دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Bahadur Khan

Bahadur Khan

کروڑ لعل عیسن( نامہ نگار) تحریک انصاف آئیندہ الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔ عمران خان ہی اس ملک میں امن و سکون لا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر سردار بہادر خان نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے بہت سی شخصیات کا تحریک انصاف میں شمولیت کرنا اس بات کا غماز ہے کہ تحریک انصاف ہی اس ملک کی بڑی جماعت ہے۔ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ بے روزگار نوجوانوں کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر پریشان کیا جا رہا ہے۔ ملک میں بجلی کی صورتحال میں کوئی بہتری نہ آئی ہے۔ مہنگائی بے روزگاری نے پنجے گاڑھ رکھے ہیں۔ عمران خان اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ آئیندہ الیکشن میں تحریک انصاف اپنی حکومت بنائے گی اور عوام کو ریلف ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

MNA

MNA

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) موجودہ حکومت عوام کو ریلف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ سولر ٹیوب ویل سے ناصرف بجلی کی بچت ہوگی بلکہ کاشتکار کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ یہ بات ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ سولر ٹیوب ویل قرعہ اندازی کے ذریعے ساڑھے 12 ایکڑ تک کے کاشتکاروں کو دیئے جائیں گے۔ جس کی قیمت 8 لاکھ روپے ہو گی۔ کاشتکاروں کو ایک لاکھ روپے ایڈوانس دینا ہونگے جبکہ بقیہ رقم بلا سود اقساط میں ادا کرنا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سولر پلیٹوں سمیت دیگر سامان پر ایکسائز ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے جس سے ان کے نرخوں میں مزید کمی آئے گی۔ موجودہ حکومت نے رمضان پیکج کے تحت اشیائے خوردونوش میں اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے جس سے سستے بازاروں اور یوٹیلیٹی سٹور پر آٹا ، دالیں ، گھی اور دیگر سامان کم نرخوں پر دستیاب ہے۔

Meeting

Meeting

Visit

Visit