پشاور میں کرسمس کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ

 Peshawar Christmas Security

Peshawar Christmas Security

پشاور (جیوڈیسک) کرسمس کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ تمام گرجا گھروں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پشاور میں کرسمس اور یوم قائد کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پشاور کے کینٹ اور سٹی ایریا میں چھوٹے بڑے تمام گرجا گھروں پر پولیس نفری تعینات ہے۔

صبح سویرے کھوجی کتوں کی مدد سے تمام گرجا گھروں کو چیک کیا گیا ہے۔ جبکہ گرجا گھروں کی پرائیوٹ سکیورٹی بھی موجود رہے گی۔

پولیس کی ریپڈ رسپانس فورس بھی گرجا گھروں کے قریبی مقامات پرگشت کرے گی۔ کینٹ سرکل میں سیکیورٹی فورسز بھی الرٹ ہیں۔