پشاور :پولیس نے اسلحہ ڈی جی خان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

Weapons

Weapons

پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس نے بھاری تعداد میں اسلحہ ڈیرہ غازی خان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق اسلحہ دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال ہوسکتا تھا۔

پشاور پولیس نے پنجاب میں دہشتگردی کیلئے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ اسلحہ دورہ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران ایک موٹر کار کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے برآمد کیا گیا ۔ برآمد ہونے والے اسلحہ میں 3 کلاشنکوف ، 25 پستول ، 5 ہزار کارتوس اور 53 میگزین شامل ہیں۔

ایک اور کارروائی کے دوران پولیس نے تین رہزنوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔