پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے فی لٹر کمی کا اعلان

Petroleum Products

Petroleum Products

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شہر اقتدار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا جو 31 جولائی کی شب بارہ بجے تک برقرار رہیں گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ ماہ کے لئے مٹی کے تیل کی پرانی قیمت کو برقرار رکھا جا رہا ہے، پٹرول کی قیمت میں کمی کی جا رہی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی بھی پرانی قیمت کو برقرار رکھا جا رہا ہے۔

ڈیزل کی نئی قیمت 79.90 روپے فی لٹر ہو گی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 44 روپے فی لٹر پر برقرار رہے گی جبکہ پٹرول کی نئی قیمت کم کرکے 71.30 روپے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔