پیرمحل کی خبریں 1/8/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) نامعلوم چور مرکزی قبرستان کے نلکہ جات کی ہتھیاں چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق مخیر حضرات کی طرف سے مرکزی قبرستان پیرمحل میں لگائے گئے چھ عدد نلکا جات کی ہتھیاں نامعلوم چوروں نے اتار کر چوری کرلی مکینوں نے بے حس چوروں کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے

پیرمحل ( نامہ نگار) پانچ وقت کے نماز کے اوقات سمیت دن اورات میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے شہری بچے بوڑھے خواتین بلبلا اٹھے 8گھنٹے کی بجلی کی بندش سے کاروبار زندگی ٹھپ نمازی نماز اذان کے اوقات میں بجلی بندہونے پر واپڈا کے حکام اور حکمرانوں کو بدعائیں دے رہے ہیں پانچ وقت کی نمازوں کے لیے مسجدوں میں پانی نایاب
ہونے سمیت نمازیوں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے مساجد میں اے سی لگنے کے باعث لوڈ بڑھ جاتاہے اس لیے نماز کے اوقات میں بجلی بندکرنا مجبوری ہے گریڈ انتظامیہ تفصیل کے مطابق پیرمحل اور گردونواح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8گھنٹے جاپہنچا ایک گھنٹہ بجلی کی فراہمی کے دوران پانچ پانچ منٹ بعد ٹرپنگ سے لاکھوں روپے مالیت کی الیکٹرانکس اشیاء جل کر راکھ ہوگئی مقامی واپڈا حکام اس کواوورلوڈنگ قراردیتے ہیں جبکہ صارفین کا کہنا ہے کہ لائن لاسز پورے کرنے کے لیے برائے نام بجلی کی فراہمی کا ڈرامہ کرکے بھاری بلوں کی تیاری کی جارہی ہے 18گھنٹے بجلی کی بند ش سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت نے چیئرمین واپڈ اسمیت وفاقی وزیر پانی وبجلی سے مطالبہ کیا کہ پانچ وقت کی نمازوں کے اوقات میں بجلی کی بندش کو ختم کرتے ہوئے پیرمحل گریڈ اسٹیشن میں تعینات اسلام دشمن ملازمین کو فی الفور صوبہ بدرکیاجائے

پیرمحل ( نامہ نگار ) قوموں کی تقدیر کا دارمدارعلم کے فروغ پر ہوتا ہے جس معاشرے میں علم کا فقدان ہے وہ معاشرہ کبھی ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا ‘ علم حاصل کرنا قوم کے ہر فرد کی قومی اور مذہبی ذمہ داری ہے پاکستان سے غربت،جہالت اور دہشت گردی ختم کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے روڈ میپ کے مطابق شرح خواندگی میں اضافہ کرنا وقت کا تقاضا ہے ان خیالات کا اظہار فاروق زاہد ڈپٹی ڈی ای او پیرمحل نے اساتذہ سے ٹریننگ سیشن میں کیا انہوںنے کہا اساتذہ اس ملک کا روشن مستقبل ہیں اور وہ اس روشن مستقبل کے امین ہیں اساتذہ طلبہ کی تعلیم و تربیت میں اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں تعلیم کا مقصد صرف حصول روزگار نہیں ہونا چاہیے بلکہ ایک مہذب اور با اعتماد فرد کی تشکیل ہو تاکہ اقوام عالم میں پاکستان کا نام روشن ہو پاکستان کا مستقبل محفوظ ہے اساتذہ اور معاشرے کے ہر فرد پر لازم ہے وہ علم کے فروغ پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ملک و ملت کے نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرے اساتذہ کو کرہ ارضی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ترقی کی دوڑمیں شامل ہونے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں طلبہ کی تربیت پر وقف کر نے کی ضرورت ہے۔جس سے ہمارے ملک اور قوم کا مستقبل تابناک ہوگاانہوں نے کہا کہتعلیم کا ایک بڑا مقصد بچوں کی کردار سازی بھی ہونا چاہیے ۔ وہ اساتذہ انتہائی قابل تعریف ہیں جو تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی کردار سازی پر بھرپور توجہ دیتے ہیں

پیرمحل (نامہ نگار)کروڑوں روپے خرچ کرکے اپ گریڈکیے جانے والے سرکاری ہسپتال میں ہرقسم کے آپریشن کی سہولت ناپید وزیر اعلی ٰ پنجاب میاں شہباز کا عوام کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کا خواب ادھورا ناکافی فنڈ کے باعث ڈاکٹر ز مریضوں کے علاج معالجہ کرنے سے محروم ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور بے حسی کے خلاف مکینوں کا سخت احتجاج تفصیل کے مطابق پیرمحل سول ہسپتال جس کو ہیڈسندھنائی سے لیکر تھانہ اروتی تھانہ پیرمحل اور تھانہ چٹیانہ حدودکے قرب وجوار کے گائوں کے مکینوں سمیت 75کلومیٹر کی حدود میں واقع سینکڑوں دیہاتوں کے لوگوں علاج معالجہ کے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں مریض لائے جاتے ہیں سواکروڑ روپے لاگت سے سول ہسپتال پیرمحل کی اپ گریڈیشن کرکے بیس بیڈتو فراہم کیے گئے مگر ان بیڈ کو استعمال کرنے والے مریضوں کے لیے ادویات کی فراہمی اور ہسپتال کا بجٹ ایک عام آرایچ سی کے برابر دیا جارہاہے جس سے ہسپتال کو صرف بجلی اور سوئی گیس بل کی مد میں بجٹ خرچ ہوجاتاہے پیرمحل سول ہسپتال فیصل آباد ملتان روڈ پر واقع ہونے سے آئے روز حادثات کے باعث زخمیوں کو اسی ہسپتال میں لایا جاتا ہے مگر محدو د وسائل کے باعث انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کیا جاتا ہے جس سے اکثر مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں کچھ عرصہ قبل ایک روپے پرچی پر علاقہ کے مکینوں کو ہر قسم کے آپریشن کی سہولت مہیا کی گئی تھی مگر تین ایل ایچ اور چھ سٹا ف نرس دو لیڈی ڈاکٹر ہونے کے باوجود ضلعی ہیلتھ انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث ہر قسم کے آپریشن بند ہوگئے جس سے مستحق اور نادار مریض پرائیویٹ کلینکوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیے گئے وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف جنہوںنے علاج معالجہ پر خصوصی ہدایات جاری کررکھی ہے مگر ڈاکٹرز سہولیات کی عدم فراہمی اور بجٹ نہ ہونے کے باعث مریض کو ہسپتال میں داخل کرنے سے قاصر ہے جبکہ لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث مریض خواتین کو کمالیہ ریفر کردیاجاتاہے میاں اختر علی فقیر سماجی شخصیت نے وزیرا علٰی پنجاب میاں شہباز شریف ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ کمشنرفیصل آباد ،ای ڈی او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیاکہ فی الفور پیرمحل میں آپریشن کی تمام سہولیات مقامی طور پر فراہم کی جائیں علاوہ ازیں ہسپتال میں مریضو ں کو دی جانے والی ادویات کا بجٹ اور ادویات کے معیار اور کوالٹی کو چیک کیاجائے تاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے مختص کیاجانے والے بجٹ کا عوام کو خاطر خواہ فائد ہ ہوسکے
پیرمحل (نامہ نگار) غیر متوازن زندگی سے فشار خون ہائی بلڈپریشر کے خطرات لاحق ہوجاتے ہیں بلڈ پریشر ایسا موذی مرض ہے جو فالج کے حملے کا باعث بھی بنتا ہے ہائی بلڈ پریشر کو انسان کا خاموش قاتل بھی کہاجاتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ہارون خالد میڈیکل آفیسر تحصیل ہیڈکوآرٹرنے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ ملک میں ہائی بلڈپریشر کامرض بڑی تیز ی سے بڑھ رہا ہے زیادہ تر یہ بیماری پختہ عمریابڑھاپے کے دورمیں لاحق ہوتی ہے مگر پاکستان میں اٹھارہ سال عمر سے اوپر جانے والے کم وبیش 20فیصد افراد کسی نہ کسی درجے پر بلڈ پریشر میں مبتلا ہوجاتے ہیں ہمارے ہاں عورتوں میں بلڈ پریشر کی شرح مردوں سے زیادہ ہورہی ہے دیہی ماحول زرعی ماحول سے زیادہ شہری علاقوں میں رہنے والے اس مرض میں زیادہ تعداد میں مبتلا ہے سروے کے مطابق چالیس سال کی عمر کے لوگوں میں بلڈپریشر کا مرض چالیس فیصد ہی پایاجاتا ہے جبکہ پچاس سال کی عمر کے 80فیصد سے نوے فیصد افراد میں یہ مرض عام ہے ایک صحت مند شخص کا اوپر کا بلڈپریشر 110اور نچلا 70درجے ہوناچاہیے مختلف وجوہ کی بناء پر یہ بلڈ پریشر بگڑجاتا ہے جبکہ پاکستان میں یہ شرح بڑی عمر کے افراد میں اوپری درجہ 160اور نچلا درجہ 90ہوجاتا ہے بیشتر ڈاکٹر اوپر والے 140درجے کو بھی بلڈ پریشر کی بیماری سے تعبیر کرتے ہیں اس سے زیادہ حد کو چھونے والے کو فشارخون شدید بیماری بن جاتا ہے عام طور پر بلڈ پریشر انسانی جسم میں نقب لگاتا ہے اس لیے مریض کو اس مرض کے حملے کا احساس نہیں ہوتا مگر بعض حالتوں میں اس کا اندازہ ضرور لگایاجاسکتا ہے مثلا مریض کا رویہ اور چال ڈھال غیر متوازن پائوں لڑکھڑانے لگتے ہیں دوسروں کے ساتھ معاملات اور بات چیت کے دوران تیز ی اور تندہی جھنجھلاہٹ اور بات بات پرغصہ آجانا ان کی علامات میں شامل ہے ان حالات میں مریض کو فوری طور اپنے معالج کے پاس لے جانا چاہیے بلڈ پریشر کے اسباب میں گردوپیش کا کلچر انسان کے فطری رجحانات اور صفائی ستھرائی کی کیفیت کا بڑا دخل ہے بلاشبہ جسمانی نظام اندرونی حصوں کی خرابیاں اور بگاڑ بھی بلڈپریشر کا باعث بنتے ہیں لیکن اگر انسان کے گردوپیش کا ماحول بہتربنادیا جائے اس کے معاملات میں اعتدال اور توازن ہوتو اس کا جسمانی اوربدنی نظام بھی انہیں خطوط پر کام کرتا رہتا ہے