پیرمحل کی خبریں 7/8/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن نے 17 گائوں میں سوئی گیس منصوبے کا افتتاح کیا تفصیل کے مطابق پیرمحل کے نواحی گاؤں329گ ب میںرکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن ، چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری خالدسردار، چوہدری محمد اشرف جوڑا، چوہدری اصغر چیئرمین یونین کونسل ، چوہدری ریاض الحق، میاں طارق کوٹلی والے نے سوئی گیس منصوبہ کاافتتاح نے کیا اس موقع پر بلدیاتی نمائندے، کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سوئی گیس کی فراہمی ان کے لیے نعمت سے کم نہیں عرصہ دراز سے سوئی گیس کا مطالبہ تھا جو آج پورا ہو گیاانہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبہ سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا۔پڑوسی ملک بھی سی پیک میں حصہ دار بننے کا خواہشمند ہے۔میاںمحمد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا جس کی بدولت آج کوئی بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتاانہوں نے کہاکہ 54کروڑروپے سے کھیکیا ذیل کے17گائوں اور ان کی اضافی آبادیوں میںسوئی گیس منصوبہ کا افتتا ح کردیا جس پر آج سے کام شروع ہو گیا ہے جوکہ بہت جلد مکمل ہو جائے گا

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے رقص شرر کتا ب کی رونمائی تفصیل کے مطابق نوجوان شاعر ادیب نثار احمد ناصر ٹیچر گورنمنٹ پرائمری سکول 666/7گ ب کی تخلیق تحریر کتاب ،، رقص شرر،،کی تقریب رونمائی مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری فاروق زاہد ، صدرات ایوارڈ یافتہ شاعر منظر پھلوری نے کتاب کی نقاب کشائی کی اس موقع پر چوہدری محمد علی ، چوہدری امان اللہ ، چوہدری منیر سعید، محمد ریحان ، جمیل قادری نعت خواںسمیت سینکڑوں حلقہ ادب کے باذوق لوگوں نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رقص شرر کتاب کو اردو ادب میںایک پیش رفت قرار دیتے ہوئے نوجوان شاعر نثاراحمد ناصر کو اس علاقہ کے نوجوانوں کے لئے اردو اب میں اہم کاوش قرار دیا ، ادبی ذو ق کے پرآشوب اور حبس زدہ ماحول میںہوا کا یک تازہ جھونکا قراردیا تقریب میں معروف شاعر منظر پھلوری اور اسرار احمد پھلوری نے اپنے کلام پیش کیے

پیرمحل (نامہ نگار) امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری عرفان الحسن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیرمحل کے تاریخی ورثہ اور قدیم مادر علمی کو مسمار کرنے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ نے حکم امتناہی جاری کیا اور دانش اتھارٹی کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا ہے قدیم مادر علمی گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1کو بچانے کے لئے ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر لیا گیا ہے ہم سنٹر آف ایکسیلینسی کے قیام کے خلاف نہیں ہیں ہما را اس سے کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے ہم تاریخی سکول کے بچائو حق میں ہیں سنٹر آف ایکسیلنس شہر کے ارد گرد پڑی 30مربع سرکاری زمین پر کہیں بھی بنایا جا سکتا ہے گورنمنٹ ہائی سکول میعاری تعلیمی ادارہ ہے جس میں ہمارے باپ دادا تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں حکومت کا فرض ہیبچوں کو فری اور میعاری تعلیم فراہم کرے مگر یہ ادارہ تبدیل ہونے سے بچوں کی فیس 1000روپے سے لے کر 1500روپے ہو جائے گی اور تبدیل شدہ ادارے میں مخصوص طلباء کو ہی داخلہ دیا جائے گا یہ نہ ہو کہ ہم ترقی حاصل کرتے کرتے شعور سے فارغ ہو جائیں اس ادارہ کے تبدیل ہونے سے ضلع کا واحد بڑے سپورٹس گراونڈ والا ادارہ ختم ہو جائے گا اس موقع پر انا عمران حفیظ خاں منج، کونسلر محمد اسلم مجاہد، ملک کوکب رشیدرانا شاہد نواز ،افضل راشد اور دیگر معززین بھی موجود تھے

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے جماعت اسلامی پیرمحل کے کارکنوں کا قافلہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے استقبال کے لئے روانہ تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی پیرمحل کے امیر رانا غلام عباس، اسلم مجاہد ، ملک کوکب رشید، عالم گیر مجاہد، منور افتخار کے قیادت میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے آمد کے سلسلہ میںاستقبال کے لئے قافلہ میں سینکڑوں گاڑیوں روانہ ہو گیا
پیرمحل میاں اسد حفیظ سے نجی ہسپتال کا افتتاح کردیا گیا تفصیل کے مطابق محلہ مکہ بلاک میںڈاکٹر عبدالماجد جاوید گولڈ میڈلسٹ کے زیر نگرانی تعمیر ہونے والے نجی ہسپتال کا افتتاح ڈاکٹر شریف ، چوہدری محمد طیب، چوہدری امان اللہ ، محمد صدیق پیارا، مشتا ق احمد سعیدی، اظہار الحق نے کردیا ڈاکٹر شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غریب طبقے کو ماہر ڈاکٹرز اور پیشہ ورانہ عملے کے زیر نگرانی اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات فراہم ہو نگی انہوں نے کہاکہ عظیم کام وہی لوگ کرتے ہیں جن کے دل میں انسانیت کا احترام ہو ۔