تھانہ دینہ پولیس کی محنتیں رنگ لے آئیں چھ رکنی ڈکیت گنیگ گرفتار

Jhelum

Jhelum

جہلم (ڈاکٹر تصور مرزا پوران) تھانہ دینہ پولیس کی محنتیں رنگ لے آئیں چھ رکنی ڈکیت گنیگ گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ملک ساجد حسین انسپکٹر SHOدینہ کی ٹیم شعیب اصغر SIشکیل آفتاب ASIودیگر نے شبانہ روز محنت سے بالآخر ڈکیت گینگ ٹریس کیا اور رنگے ھاتھوں گرفتار چھ ملزمان آفاق احمد ولد اشفاق احمد سکنہ پنڈوری۔اخترشاہ ولد نادر خان سکنہ بڑل۔بلال ولد نجابتسکنہ پوٹھہ۔شہباز ولد نواز۔عارف ولد جاوید اقبال۔قیصر محمود ولد انتصار سکناے پنڈوڑی ڈومیلی کو بمعہ اسلحہ اور موٹرسائکلز گرفتار کرلیا ھے جن کے خلاف تھانہ دینہ میں اور دیگر تھانوں میں متعدد ڈکیتی راھزنی سرقہ بالجبر کے مقدمات درج ھیں جن کو آج علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ جسمانی حاصل کیا جاے گا مزید سنسی خیز انکشافات متوقع ھیں۔