سیاستدان مودی سے مل سکتے ہیں ترک صدر کیوں نہیں، خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ سمجھ سے بالاترہے، سیاستدان مودی سے تو مل سکتے ہیں لیکن ترک صدر سے کیوں نہیں مل سکتے۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بیٹھے بیٹھے قطر سے بھی لیٹرآگیا، جس کا کہیں ذکر نہیں تھا ، یہ لیٹر آ بیل مجھے مار کے مترادف ہے۔ اس خط نے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے، احتساب الرحمان قطرمنتقل ہوگیا ہے یہ لیٹراسی کا کارنامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے قوم اور پارلیمنٹ سے خطاب میں اس دستاویز کا ذکر کیوں نہیں کیا،اگر یہ معاملہ پارلیمنٹ میں ہوتا تو قطرکے شہزادے کا خط ایک ثبوت ہوتا۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ یہ کونسی منطق ہے کہ الزامات جھوٹے لگے تو جواب بھی جھوٹ سے دیں گے۔