آبادی کے تناسب سے حلقہ بندیاں کی جائیں۔ سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائبان سٹیزن بورڈ کے چیئرمین عالم علی نے کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں میں متنازعہ بلدیاتی حلقہ بندیوں کے ذریعے سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا آغاز کر دیا ہے الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا جائزہ لیکر آبادی کے تناسب سے بلدیاتی حلقہ بندیوں کو یقینی بنائے۔

عالم علی نے کہا کہ جمہوریت کا ڈھول پیٹنے والی سندھ حکومت بلدیاتی نظام سے خائف ہے عوام دوستی کا نعرہ لگا نے والے عوام کو اختیارات دینے سے خوفزدہ ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں سے وفاق اور سندھ حکومت کی زیادتیاں ناقبل برداشت ہیں۔

پاکستان کا ریونیو انجن شہر کراچی کو ترقی اور خوشحالی میں نظر انداز کر کے حکمراں کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں کے عوام سے دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں اگر حکمرانوں نے عوام دشمنی کی روش تبدیل نہ کی تو بھر پور عوامی احتجاج کیا جائیگا۔

سائبان سٹیزن بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں سندھ کے شہری علاقوں کو نظر انداز کئے جانے پر فوری نظر ثانی کی جائے شہری سندھ کے بلدیاتی اداروں کے فنڈز میں اضافہ کیا جائے اور کراچی کی ترقی کے لئے 100 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج دیا جائے۔