غربت کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے: سرتاج عزیز

Sartaj Aziz

Sartaj Aziz

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ علاقائی تعاون اور تجربات سےاستفادے کے ذریعے خطے میں ترقی و استحکام لایا جاسکتا ہے اور اس کی بہترین مثال پاک چین اقتصادی راہداری ہے جو دونوں ممالک کے مثالی تعلقات کی عکاسی ہے

انھوں نے اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی تعلیم، صحت اور سماجی استحکام سب کا حق ہے، غربت کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات ہماری توجہ کے منتظر ہیں۔ وسائل کے درست استعمال، اقتصادی و معاشی ترقی، مساوی تعاون اور غیر امتیازی سلوک سے ہی غربت کا خاتمہ ممکن ہے۔پائیدار ترقی اور غربت کے خاتمے کے لئے سیاسی عزم، سنجیدگی اور قومی و صوبائی سطح پر مربوط تعاون جاری ہے ۔اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کو یقینی بنائیں گے۔

مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امدادکی بجائے تجارت کو ترجیح دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے کیوں کہ امداد تو ختم ہوسکتی ہے لیکن تجارت بڑھتی رہتی ہے۔