کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 9/8/2017

Kotla Arab Ali Khan

Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خان : تیاریاں مکمل سرائے عالمگیر اور کھاریاں میں ہزاروں متوالے ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کی قیادت میں میاں نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ اور کیمپ آفس سرائے عالمگیر میں ہونے والے اکٹھ کی وجہ سے حلقہ این اے 107 کی عوام میں بہت زیادہ جوش و خروش پایا جاتا ہیجی ٹی روڈ کھاریاں اور سرائے عالمگیر کو مسلم لیگ ن کے جھنڈوں اور بینرز سے دلہن کی طرح سجا یا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے مرکزی قافلہ ڈیرہ چوہدری عبدالمالک سے روانہ ہو گا اور ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا اور ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کی قیادت میں حلقہ این اے 107 کی عوام اپنے محبوب کا تاریخی استقبال کریں گے ۔

کوٹلہ ارب علی خان : میاں محمد نواز شریف کا تاریخی استقبال ثابت کرے گا کہ میاں نواز شریف دلوں کے وزیر اعظم ہیں مسلم لیگی قائدین ، کارکنان اور عوام نے عدالتی فیصلہ قبول ضرور کیا ہے لیکن عوام جانتی ہے کہ سیاسی میدان میں شکست کھانے والوں نے سازش کر کے نواز شریف کو سیاست سے آوٹ کرنے کی کوشش کی ہے ان خیالات کا اظہار سالار قافلہ چوہدری عابد رضا نے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اندرونی انتشار کا شکار تحریک انصاف کے رہنما میاں نواز شریف کی بھرپور عوامی پذیرائی سے خوف زدہ ہیں انہیں نواز شریف کی مقبولیت کا احساس ہو گیا ہے ایک مفروضے کی بنیاد پر میاں نواز شریف کے نا اہل قرار دیے جانے سے عوام کے دلوں میں میاں نواز شریف کی محبت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے میاں نواز شریف آج بھی مقبول ترین عوامی لیڈر ہیں انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملک میں ترقی لانے دفاع مضبوط کرنے اور امن قائم کرنے کا نام ہے پاکستان میں امن کے قیام ، دہشت گردی کے خاتمے ، سی پیک جیسے منصوبے اور موٹر وے کے جال بچھانے جیسے میاں نواز شریف کے کارناموں کو پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے ہمیں میاں نواز شریف کی قیادت پر فخر ہے حلقہ این اے 107اور ضلع گجرات عوام اپنے محبوب قائد کا تاریخی استقبال کر کے تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے ۔