صدر ولادی میر پوٹن ترکی کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں

Vladimir Putin

Vladimir Putin

روس (جیوڈیسک) روس کے صدر ولادی میر پوٹن 10 اکتوبر کو صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ملاقات اور استنبول میں متوقع عالمی انرجی کانفرنس سے خطاب کرنے کے لئے ترکی تشریف لا رہے ہیں۔

روس کے صدارتی دفتر کے مشیر یوری اُشاک اوف کی طرف جاری کردہ بیان کے مطابق پوٹن 10 اکتوبر کو ترکی کا دورہ کریں گے۔ ترکی میں اپنی مصروفیات کے دوران وہ استنبول میں متوقع عالمی انرجی کانفرنس سے خطاب کریں گے اس کے علاوہ ان کے اور صدر رجب طیب ایردوان درمیان دو طرفہ ملاقات ہو گی۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اس سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ صدر پوٹن ماہ اکتوبر میں ترکی کا دورہ کریں گے۔