گلیانہ پریس کے سابق صدر شفقت علی بٹ کے بھائی امانت بٹ انتقال کر گئے

Malka

Malka

ملکہ (عمر فاروق اعوان) گلیانہ پریس کے سابق صدر شفقت علی بٹ کے بھائی امانت بٹ انتقال کر گئے، نماز جنازہ بعد از نما ز عشاء گلیانہ قبرستان میں ادا کر دی گئی ۔تفصیل کے مطابق سابق صدر گلیانہ پریس شفقت علی بٹ کے بھائی امانت بٹ کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے ۔امانت بٹ کی اچانک وفات پر علاقہ بھر کے معززین نے شفقت علی بٹ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

امانت بٹ کی نماز جنازہ گلیانہ کے قریشیاں قبرستان میں بعد از نماز عشاء ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں ملک بشارت اعوان گولڑہ ہاشم ۔چوہدری شبیر احمد ایڈووکیٹ دادو بر سالہ ۔ملک اکرم ڈھل چیئرمین یو سی سہنہ ۔ملک غلام حیدر سابق چئیرمین یو سی گلیانہ ۔محمد اکبر گاڑھا ۔اورنگ زیب بٹ ۔راجہ آفتاب احمد صحافی ۔ملک فیصل عباس ۔زاہد مصطفی اعوان صدر پاک پریس کلب فرانس ۔ڈاکٹر انصر فاروق ۔سلمان قریشی ۔عمر فاروق اعوان ملکہ ۔عبد الغفور مرزا۔سلیم شہزاد ،وقاص بھٹی ۔عز یز الرحمن مجاہد ۔وحید چیچیاں ۔نعیم بٹ دھم ۔کے علاوہ سینکڑوں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔