وزیراعظم کا کابینہ کو بائی پاس کرنے کا اختیار، فیصلے کیخلاف نظرثانی کی اپیل دائر

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے نظرثانی کی درخواست وزارت خزانہ نے دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد نظام انتظامیہ کے ڈھانچہ پر سیر حاصل بحث ہونی چاہئے اور یہ کہ قومی اسمبلی بااختیار ادارہ ہے۔

انتظامیہ مالی امور سے متعلق ہر فیصلے پر قومی اسمبلی کو جوابدہ ہے، لہٰذا عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ فیصلے کو معطل کر کے نظر ثانی درخواست کو سماعت کے لئے منظور کیا جائے۔