وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ملاقات، داخلی سلامتی پر بریفنگ

Nawaz and Nisar Ali Khan

Nawaz and Nisar Ali Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے وزیراعظم نواز شریف کو ملاقات کے دوران سرحدی نظام اور داخلی سلامتی کے امور پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم نواز شریف کو وزیر داخلہ نے بتایاکہ سرحدی نظام اور داخلی سلامتی کے لیے 70 ارب روپے کی مدد سے سول آرمڈ فورسز کے ونگز بنائے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے بتایا کہ سول آرمڈ فورسز میں مقامی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کے مواقع دیے جا رہے ہیں، پاک افغان بارڈر پر موثر سرحدی نظام کے لیے دو طرفہ کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ طور خم اور کراچی کی صورتحال سے آگاہی دی ،اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں وزیراعظم نواز شریف سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔