پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن سبی ڈویژن کا اہم اجلاس

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن سبی ڈویژن کا اہم اجلاس زیر صدارت صدر فہیم احمد قریشی ہوا اجلاس میں چیئرمین حاجی عبدالرحیم کھوسہ، جنرل سیکرٹری غلام قادر سموں ، سینئر نائب صدر محمد رمضان ڈومکی ،نائب صدر عبدالرحیم شاہوانی ،فناس سیکرٹری حاجی نصیر الدین ،جوائنٹ سیکرٹری غلام محی الدین مری ، ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری ظفر اللہ گشکوری ،پریس سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق ،رابط سیکرٹری حاجی علی احمد ،آفس سیکرٹری محمد ناصر کھوسہ ،ایگو یکٹو کمیٹی کے ممبران گل محمد بلوچ، عطر رفیق، ضیاء قمر ، لیاقت شریف، شیفع محمد سومرو،لیاقت علی سمیت دیگر ممبران وعہداروں نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی اسمبلی سے پاس ہونے والا تعلیم دشمن بل کی شدید الفاظوں میں مذمت کی گئی اجلاس سے فہیم احمد قریشی ، حاجی عبدالرحیم کھوسہ ، غلام قادر سموں ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلم کتاب سے رشتہ جوڑنے والی قوم ترقی خوشحالی کی جانب گامزن ہوتی ہے مہنگائی کے اس دور میں جس محنت سے اور کم وسائل کے باجود پرائیوٹ اسکولز تعلیم کے معیار کو بلند رکھتے ہوئے تعلیم کی فراہمی کو ممکن بنارہے ہے۔

وہ کسی سے پوشیدہ نہیں بلوچستان اسمبلی میں تعلیم دشمن بل پاس ہونے کی وجہ سے پرائیوٹ اسکولز کئی مسائل کا شکا ر ہوجائیں گے تعلیم دشمن اقدامات سے غریب اور متوسط طبقے پر تعلیم کے دروازے بند کرکے جہالت کے اندھیروں میں دھکیلا جارہا ہے پرائیوٹ اسکولز کے خلاف صوبائی اسمبلی میں بل کی منظور تعلیم دشمنی کے مترارف اور غریبوں کی تعلیم سے محروم کرنے کی سازش کے سوا کچھ نہیں مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی ایمرجنسی کے دعویداروں نے سرکاری اسکولوں کی بحالی اور تعلیمی معیار میں بہتری کی بجائے پرائیوٹ اسکولز پر پابندیاں لگا رہے ہیں۔

حکمران بلوچستان سے تعلیم کے شعبے کو ختم کرنے کی سازشوں میں مگن نظر آتے ہیں مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں پرائیوٹ اسکولز تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں جو حکمرانوں کو نظر نہیں آتا سبی سمیت بلوچستان بھرکے پرائیوٹ اسکولز ایسے اقدامات کوکبھی قبول نہیں کریں گے حکومت نے اگر فوری طور پر تعلیم دشمن بل وآپس نہیںلیا تو بلوچستان کے علاوہ ملک بھر میں سخت احتجاج کریں گے جس کی تمام ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی بعدازاں اجلاس میں تعلیم دشمن بل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے علاوہ اہم فیصلے بھی کئے گئے۔