فروغ تعلیم کے لئے سرگودھا یونیورسٹی کی خدمات قابل تحسین ہیں: حافظ خلیل

Attock

Attock

اٹک : فروغ تعلیم کے لئے سرگودھا یونیورسٹی کی خدمات قابل تحسین ہیں یونیورسٹی کی سرپرستی میں وائس چانسلر ڈاکٹر اکرم چوہدری مثالی کردار ادا کر رہے ہیں سرگودھا یونیورسٹی نے نہایت کم مدت میں بہت زیادہ ترقی کی ہے اٹک میں بھی کیمپیس بنایا جائے ان خیالات کا اظہار الحافظ میڈیاسیل اٹک کے چیئرمین حافظ خلیل احمد نے طلبہ تنظیموں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ سرگودھا یونیورسٹی نے مختلف شعبہ جات میں تعلیم کی فراہمی یقینی بنا کر پنجاب سمیت ملک بھر میں نمایاں اور ممتاز مقام حاصل کر لیا ہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر اکرم چوہدری کی نگرانی میں تمام شعبہ جات کے اساتذہ نہایت محنت اورجانفشانی اے اپنے فرائض منصبی اداکرر ہے ہیں جس کی وجہ سے طلباء سرگودھا یونیورسٹی کو دیگر اداروں پر ترجیح دے رہے ہیں اور آئے روز کئی سرکاری ونجی کالجز سرگودھا یونیورسٹی سے الحاق کرکے طلباوطالبات کو بہتر معیاری تعلیم کے حصول کے مواقع دے رہے ہیں انہوں نے اٹک میں بھی یونیورسٹی انتظامیہ سے کمیپس بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔