پی ایس ایل میں زخمی ہونے کے باجود کھیلا، کامران اکمل

Kamran Akmal

Kamran Akmal

لاہور (جیوڈیسک) پشاور زلمی کے وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں میری پرفارمنس سب کے سامنے ہے، قومی ٹیم میں منتخب کرنا سلیکٹرز کا کام ہے۔

نجی ٹیلی وژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کامران اکمل کا کہنا تھا کہ کرکٹ میرے خون میں شامل ہے، جب تک فٹ رہا کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔ وہ بیٹنگ میں اپنی بھرپور پرفارمنس دے رہے ہیں تاہم قومی ٹیم میں منتخب کرنا سلیکٹرز کا کام ہے۔ پی ایس ایل میں زخمی ہونے کے باجود کھیلا اور بیٹنگ کی۔

پی ایس ایل کے فائنل میں کیچ چھوڑنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بولنا بڑا آسان ہوتا ہے، مجھے پتہ ہے کہ میں اپنی انجری کے ساتھ کس طرح کھیلا۔ تنقید کرنے والوں کو ساری صورتحال کا علم ہونا چاہیے، لوگوں کو یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ میں نے ٹیم کے لیے کیا کچھ کیا ہے۔

سب کو فائنل نظر آ رہا ہے کوئی یہ نہیں دیکھ رہا کہ ہم کس طرح فائنل میں پہنچے، میں نے پورا ٹورنامنٹ انجری اور سخت تکلیف برداشت کر کے کھیلا۔