تحریک انصاف کے رہنماء اشرف قریشی کا بھارتی جارحیت کی مذمت

PTI

PTI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف مے مرکزی رہنماء اشرف قریشی نے بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی اور گولہ باری کے نتیجے میں فوجی جوانوں اور شہریوں کی شہادت پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نواز حکومت بھارتی جارحیت اور غنڈہ گردی کو عالمی سطح پر اُٹھانے میں ناکام ہوچکی ہے۔

بھارت سے حکمرانوں کا ہمدردانہ رویہ بھارت کی جنگی جنونیت کو شہ دے رہا ہے حکومت اس حوالے سے خارجی اور سفارتی پالیسی کو ناکام قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء اشرف قریشی نے کہاکہ حکومت بھارت کی جانب سے ہر غنڈہ گردی کے بعد صرف سفارتکار کو بلا کر احتجاج کرکے خانہ پوری کررہی ہے۔

جبکہ جنگی جنونیت میں مبتلا مودی سرکار کنٹرول لائن پر بے جا فائرنگ اور گولہ باری کرکے ہمارے فوجی جوانوں اور شہریوں کو شہید کررہا ہے اشرف قریشی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت کی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی اور غنڈہ کردی کا نوٹس لے انہوں نے گزشتہ دنو ں کنٹرول لائن پر بے جا بھارتی فوج کی فائرنگ سے جوانوں اور شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔