عوامی خدمت کے بل بوتے پر بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے۔ قیصر خان

Attock

Attock

اٹک : یونین کونسل ہارون سے عوام دوست گروپ کے متفقہ امیدوار برائے چیئرمین قیصر خان نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے بل بوتے پربلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے جن لوگوں کے دل کے اندر عوام کی خدمت کا سچا جذبہ ہو وہ ولوگ ہمیشہ ہر میدان میں سر خرو ہو تے ہیں میں نے اپنے دل سے تہیہ کیا ہوا ہے کہ انشا ء اللہ منتخب ہوا تو اپنی یوسی کی عوام کی محرومیوں کے ازالے کے لیے تمام دیہاتوں میں بلا تفریق وبلا امتیاز ترقیاتی فنڈز استعمال کرونگا۔

یونین کونسل میں نام وتاریخ کے پیدائش کے اندراج میں لوگوں کی دقت کو ختم کروائونگا میں اہل علاقہ اور خصوصاًعلماء اکرام ،حفاظ کرام اور اپنی یوسی کے ہر فرد کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

انشا ء اللہ کسی صورت ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائوں گا اور بزرگوں کے نقش قدم پر چل کر اپنی ساری زندگی عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر ان مسائل حل کرونگا۔