پنجاب کے وزیراعلی کا انتخاب کل ہو گا

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں وزارت اعلی کے لئے معرکہ کل ہو گا، شہباز شریف اور تحریک انصاف کے محمود الرشید آمنے سامنیہوں گے۔ میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم سے کیے وعدے پورے کرکے ملک کو بحران سے نکالیں گے جبکہ محمود الرشید کا کہنا ہے کہ وزارت اعلی کے انتخاب میں پیپلز پارٹی سے ووٹ نہیں مانگیں گے۔

لاہور وزیراعلی پنجاب کے لئے شہباز شریف نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں پارٹی رہنماں کے ساتھ کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے صوبے کے خادم کے لئے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ وہ دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ بجلی کا بحران کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کے فیصلے کا علم نہیں۔

ان کی طرف سے وزیراعظم کے لئے حمایت کا علم ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ انتخابات میں مسلم لیگ نواز کو مرکز، پنجاب اور بلوچستان میں مینڈیٹ ملا ہے۔ اب وعدے پورے کریں گے۔ اپوزیشن کی طرف سے تحریک انصاف کے محمود الرشید نے بھی وزارت اعلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تحریک انصاف کی پالیسی ہے کہ پیپلز پارٹی سے وزارت اعلی کے منصب کے لئے ووٹ نہ مانگا جائے۔ واضع رہے کہ وزیراعلی کے انتخاب میں تمام امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال آج شام چھ بجے تک مکمل کر لی جائی گی جبکہ انتخاب کل صبح گیارہ بجے عمل میں لایا جائے گا۔