پنجاب حکومت اور کسان اتحاد مذاکرات ناکام، کسان اتحاد کا احتجاج کا اعلان

Kisan Protest

Kisan Protest

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت اور کسان اتحاد کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔ کسان اتحاد کا مطالبات کے حق میں بھرپور احتجاج کا اعلان۔ کسان اتحاد کے رہنماؤں اور پنجاب حکومت کے درمیان مذاکرات ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں ہوئے۔

حکومت کی جانب سے مذاکرات میں صوبائی وزرا رانا ثنا اللہ، شجاع خانزادہ اور فرخ جاوید نے حصہ لیا، کسان اتحاد کے وفد کی سربراہی چودھری انور نے کی، مذاکرات کی ناکامی کے بعد ایک بیان میں چودھری انور نے کہا کہ کسانوں کو مظاہرے سے روکنے کے لیے پولیس نے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے اور کسانوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسان مطالبات کے حق میں پُرامن احتجاج کرنا چاہتے ہیں، اس لیے جہاں قافلوں کو روکا گیا وہیں دھرنا دیں گے، واضح رہے کہ کسان اتحاد نے مطالبات کے حق میں آج پنجاب اسمبلی کے باہر مظاہرے کی کال دے رکھی ہے۔