قیصر امین بٹ نے این اے 120 میں بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

Qaiser Amin Butt

Qaiser Amin Butt

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما، سابق ممبرصوبائی اسمبلی اور چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصرامین بٹ القادری نے حلقہ این اے 120میں پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار محترمہ کلثوم نواز شریف کی کامیابی کیلئے بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کردیا ، اس خصوصی مہم میں این اے 120میں کارنر میٹنگز اور ڈور ٹو ڈور مہم میں ووٹرزسے ملاقات کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

اس انتخابی مہم کے دوران سینئر لیگی رہنما حاجی قیصر امین بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ این اے 120کی عوام قائد محترم میاں محمد نواز شریف سے بے حد محبت کرتے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن کے اس دیرنہ حلقے سے محترمہ کلثوم نواز صاحبہ کی کامیابی یقینی ہے ، ان کا کہنا تھاکہ محترمہ کلثوم نواز صاحبہ کی کامیابی جمہوریت کے دشمنوں کا راستہ روکنے میں اہم کردار ادا کریگی ، انہوں نے لیگی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ انتخابی مہم کو ہر ممکن طریقے سے کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

میڈیا سیکرٹری
حاجی قیصر امین بٹ القادری
سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن
180راوی پارک راوی روڈ لاہور