پیر قاضی محمود احمد اعوانی پر حملہ کی شدید مذمت، ملزموں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ مشائخ وعلماء اہلسنت کا پرزور مطالبہ

Pir Mohammad Afzal Qadri

Pir Mohammad Afzal Qadri

گجرات: (پریس ریلیز) پیر قاضی محمود احمد اعوانی پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، ملزموں کو فی الفور ٹریس کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ مفتی محمد اشرف القادری، پیر محمد افضل قادری، مفتی معروف قادری، پیر مسعود قادری ودیگر مشائخ وعلماء کا پرزور مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق دربار عالیہ اعوان شریف کے سجادہ نشین اور تحریک لبیک یارسول اللہ شمالی پنجاب کے صدر پیر قاضی محمود اعوانی پر گذشتہ رات محفل میلاد پر جاتے ہوئے نقاب پوش افراد نے شدید فائرنگ کی جبکہ بحمد اللہ وہ محفوظ رہے۔ بتایا گیا ہے کہ فائرنگ سے ٹائر بریسٹ ہونے کے باوجود ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی۔ دوسری طرف پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شرع کر دی ہے۔ واقعہ کی اطلاع کے بعد پیر عثمان افضل قادری علما کے وفد کے ہمراہ اعوان شریف پہنچ گئے اور واقعہ کا تفصیلا جائزہ لیا۔

اندریں حالات ضلع بھر میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اور معاملہ کا جائزہ لینے اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے علماء ومشائخ کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ علامہ ابوتراب بلوچ، مفتی عبد الرحمن نعیمی، پیر سید زین العابدین شاہ، مفتی عبد الغفور، علامہ نعیم رضوی، ڈاکٹر نور محمد دانش، علامہ شاہد چشتی، مفتی عبد السلام، علامہ محمد عابد، پیر سید فضل حسین شاہ سمیت مختلف شعبہ ہائے ذندگی کی اہم شخصیات نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزموں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور ان کیخلاف سخت کاروائی کی جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائیگا۔ اندریں صورتحال دربار عالیہ اعوان شریف پر پورا دن عوام وخواص کی آمد کا سلسلہ جاری رہا اور مریدین، عقیدتمندوں اور شاگردوں نے سخت غم وغصہ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اکابرین اہلسنت کی طرف بری نظر دیکھنے والوں کی نسلوں کو بھی حساب دینا پریگا۔