ملکہ برطانیہ کی تاج پوشی کے 60 برس مکمل ہونے پر خصوصی تقریب

Queen UK

Queen UK

لندن (جیوڈیسک) لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں ملکہ برطانیہ کی تاج پوشی کے 60 برس مکمل ہونے پر خصوصی تقریب ہوئی۔ ویسٹ منسٹر ایبی میں ہونے والی اس خصوصی تقریب کے لیے خاص انتظامات کئے گئے۔

اس تقریب میں شہزادہ فلپ کے علاوہ شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کا میلا پار کر اور شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کیمرج کیتھرائن مڈل ٹن نے بھی شر کت کی۔ آرچ بشپ اور کینٹ بری اور ویسٹ منسٹر ایبی کے ڈین نے ملکہ کے لیے دعائیہ کلمات ادا کئے۔ سفید رنگ کے لباس میں ہیٹ لگائے ملکہ چاق و چوبند اور جاذب نظر لگ رہی تھیں۔