ناروے آرکٹک ریس، بیلجئم کے بین ہرمنس تیسرے مرحلے میں کامیاب

Norway Arctic Race

Norway Arctic Race

ناروے (جیوڈیسک) ناروے میں جاری آرکٹک سائیکل ریس کے تیسرے مرحلے میں بیلجیئم کے بین ہرمنس نے برتری حاصل کر لی۔ ناروے کے خوبصورت ٹریکس پر جاری آرکٹک سائیکل ریس کے تیسرے مرحلے میں رائڈرز بہت پر جوش نظر آئے۔

ریس کے شرکا نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے خوب ہاتھ پاؤں چلائے۔ بیلجیئم کے سائیکلسٹ بین ہرمنس نے بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے سب سے پہلے فنش لائن عبور کر کے تیسری سٹیج اپنے نام کی۔

اس جیت کے بعد انہیں ریس میں ساتھی رائیڈرز پر مجموعی برتری بھی مل گئی ہے ۔ ایونٹ کا اگلا مرحلہ 183 کلومیٹرز پر مشتمل ہو گا۔