رانی مکھر جی کو بھاری جرمانہ

Ranani Mukherjee

Ranani Mukherjee

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق رانی مکھر جی اپنے بنگلورو والے گھر میں تعمیراتی کام کر وارہی تھیں جس کو ممبئی کارپوریشن نے غیر قانونی قرار دیا تھا۔

آخر کار ان کی یہ قانونی جنگ اختتام پذیر ہو گئی ہے اور ان کو 23لاکھ کا بھاری جرمانہ دینے کے بعد گھر میں تعمیراتی کام کروانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ چند ماہ قیل معروف بھارتی اداکارہ رانی مکھر جی کو بنگلو میں تعمیراتی کام کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔