ہمارا حالیہ اشتہار مضبوط خاندانی نظام کو بھی واضح کرتا ہے جس کی جڑیں کسی سرحد کی محتاج نہیں ہیں : ذیشان علی خان

Zameen

Zameen

لاہور : پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام نے حال ہی میں دل کو چھو لینے والا ایک خوبصورت اشتہار جاری کیا تھا۔ ”کیونکہ ہمیں پتا ہے آپ کے دل کی بات” درحقیقت ملک اور بیرون ملک مقیم لاکھوں اُن پاکستانیوں کے خواب کی ترجمانی ہے جو اپنا ذاتی گھر خریدنا چاہتے ہیں اور شب و روز اِسی کوشش میں مصروف عمل ہیں۔دیگر ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ یہ اشتہار زمین ڈاٹ کام کے آفیشل فیس بک پیج پر بھی جاری کیا گیا تھا جس کو اب تک اُس کے آفیشل پیج سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد ناظرین دیکھ چکے ہیںجبکہ تمام آن لائن ذرائع سے اس اشتہار کو دیکھنے والوں کی تعداد2کروڑ سے زائد ہے۔ ناظرین کی یہ تعداد پاکستان کے دیگر برانڈزکے اشتہارات سے بہتر ہے۔

”کیونکہ ہمیں پتا ہے آپ کے دل کی بات” اصل میں اکتوبر 2015ء میں جاری ہونے والے اشتہار ”ہر پتا ہمیں پتا ہے ‘ ‘ کا جدید ارتقاء ہے ۔یہ امر اس بات کی تصدیق ہے کہ زمین ڈاٹ کام اپنے صارفین کا اولین انتخا ب ہونے کے حوالے سے اور رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے معاملات کا مرکزی حصہ ہونے کی حیثیت سے بہتری کی راہ پر گامزن رہے گا۔
اشتہار کی کامیابی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ ہمارا حالیہ اشتہار اس کم دورانئے میں ڈیڑھ کروڑمناظر کی نفسیاتی حد کو عبورکر چکا ہے اور آن لائن دیگر ذرائع کو بھی شمار کیا جائے تو مناظر کی تعداد 2کروڑ سے متجاوز ہے ۔اُن کا کہناتھا کہ درحقیقت زمین ڈاٹ کام پاکستانی پراپرٹی مارکیٹ کی ضروریات سے آگاہ ہے۔

ہم مستقل طور پر اپنے صارفین کو بہترین اور آسان فہم ٹیکنالوجی اور مارکیٹ کی مستند معلومات و تفصیلات سے آگاہ کرتے رہتے ہیں تاکہ وہ اس ضمن میں اپنے فیصلے با آسانی کر سکیں ۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے پورٹل کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے مصروف اوقات کار کے باوجود اپنے خوابوں کا مسکن با آسانی تلاش کر لیتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا حالیہ اشتہار مضبوط خاندانی نظام کو بھی واضح کرتاہے جس کی جڑیں کسی سرحد کی محتاج نہیں ہیں ۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ امر ہمارے لئے باعث مسرت ہے کہ پاکستانی ہمیں اپنے کے خوابوں اور خواہشات کا سفیر سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ زمین ڈاٹ کام کا حالیہ اشتہار پاکستان کے تمام بڑے ٹی وی چینلوں پر بھی آن ائیر کیا گیا تھاجبکہ یہ زمین ڈاٹ کام کے آفیشل فیس بُک پیج اور یوٹیوب چینل پر موجود رہے گا۔