الزام تراشی کرنے والے مفاد پرستون کو عوامی خدمت کے دعویٰ زیب نہیں دیتے، ملک احمد علی اولکھ

Crore Lal Easan News

Crore Lal Easan News

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار)سابق وزیر ملک احمد علی اولکھ نے کہا کہ الزام تراشی کرنے والے مفاد پرستون کوعوامی خدمت کے دعویٰ زیب نہیں دیتے ہم نے ہمیشہ علاقہ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بے پناہ ۔ہیڈ محمد والا پر اولکھ زرعی فارم میرا ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی کروڑ کے وارڈ نمبر 11 کے امیدوار ادریس جکھڑ جلسہ سے خطاب کر تے ہوے کہاکہ الکھ زرعی فارم میرا ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا ۔جھوٹ بول کر عوام کو بیوقوف بنانا سیاست کو گندا کرنا ہے 35 سالہ سیاست میں سکول ،کالجز ،یونیورسٹی اور پختہ سڑکیں تعمیر کر کے دیں ۔جو عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی مثبت پالیسوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

انشااللّہ مسلم لیگ ن تیسرے مرحلے میں بھی کامیابی حاصل کرے گی ۔مفاد پرستوں کو عوامی خدمت کے دعوے زیب نہیں دیتے ۔انہوں نے کہا کہ عوام باشعورہو چکی ہیں۔جھوٹے وعدوں اور نعروں لگانے والوں کو 5دسمبر کو مسترد کردے گی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مخلص قیادت کو منتخب کریں ۔اس موقع پر ملک عثمان اولکھ ،ادریس نے جلسہ سے خطاب کیا۔