کاہنہ میں ڈکیتی کی واردات ناکام، عوام نے ڈاکو کی خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا

Lahore

Lahore

لاہور : مین کاچھا روڈپر دن دیہاڑے ڈکیتی کی نیت سے آنے والے ڈاکو کی عوام کے ہاتھوں درگت ،عوام نے پکڑکرپولیس کے حوالے کردیا،تفصیلات کے مطابق کاہنہ مین کاچھا روڈپر طالب میڈیکل سٹورپر ایک ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے آیا ،میڈیکل سٹورملازمین نے بہادری دکھاتے ہوئے ڈاکوکوپسٹل سمیت پکڑکر اس کی خوب درگت بنائی،بعدازاں اسے تھانہ کاہنہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

تھانہ کاہنہ کی حدودمیں ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں،پولیس ڈاکوئوں کو پکڑنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے،عوام پولیس کے روئیے سے نالاں،عوام کا کہنا ہے کے دن دیہاڑے عوام کو لوٹا جارہا ہے لیکن کاہنہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرنے سے قاصر ہے۔