سنچورین ون ڈے: جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست، بھارت کی فتح

Sachinine One Day

Sachinine One Day

سنچورین (جیوڈیسک) بھارت نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر 6 ون ڈے میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔

سینچورین میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں میزبان جنوبی افریقا کی ٹیم صرف 118 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ لیگ سپنر یزویندر چہل نے پانچ شکار کئے۔ ایک روزہ میچوں میں یزویندر چہل کی اب تک کی بہتری بولنگ ہے۔

بھارت نے 119 رنز کا ہدف ایک وکٹ پر عبور کر لیا۔ شیکھر دھون 51 اور کپتان ویراٹ کوہلی 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح چھ میچز کی سیریز میں بھارت نے دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔

اس سے قبل انڈیا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 39 رنز بنائے۔ تاہم اس کیے بعد پروٹیز کھلاڑی انڈین گیند بازوں کا سامنا نہ کر سکے۔ اس کے ابتدائی پانچ کھلاڑی صرف 99 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ہاشم آملہ نے 23، کوئنٹن ڈی کاک نے 20، مارکرم نے 8، ڈومینی نے 25، زونڈو نے 25، مورس نے 14، ربادا اور مارکل نے ایک، ایک جبکہ ملر اور عمران طاہر کوئی رن کا بنا سکے۔

یاد رہے کہ ڈربن ون ڈے میں انڈین کپتان ویرات کوہلی کی سنچری کی بدولت جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔