اولیاء اللہ سے محبت دنیا و آخرت کا بہترین سرمایہ ہے: صوفی مسعود احمد صدیقی

Tanzeem Mashaikh

Tanzeem Mashaikh

لاہور : اللہ کے فقرا (اولیاء کاملین) کی محبت جنت کی ضمانت بن جاتی ہے کیونکہ اولیاء اللہ کی محبت دنیا و آخرت کا بہترین سرمایہ ہے۔

ان خیالات کااظہار دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے ہفتہ وارروحانی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ اللہ و رسول اوران کے محبوب بندوں (فقرائ/اولیائے کاملین) سے محبت کرنے کوہی ایمان کہاگیا ہے اوریہ محبت جتنی زیادہ ہوگی اسی حساب سے بندہ اللہ ورسول:ۖ کی بارگاہ اقدس میں محبوبیت حاصل کرتاجاتاہے۔

قیامت والے دن بھی یہی محبت بندے کے ہرطرح کے گناہوں کی معافی، بخشش کا ذریعہ اور جنت کی ضمانت بن جائیگی۔اللہ تعالیٰ کی یہ محبوب ہستیاں چونکہ نماز، ذکر، فکر، مراقبہ، محاسبہ، صدقہ و خیرات بلکہ اپنے ہر اچھے کام کوصرف اللہ ورسول کی محبت میں کرتے ہیں۔

اسلئے پھر یہ راہ حق کے سالکین (مریدین و عقیدت مندوں) کو بھی ایسے آسان طریقے بتاتے ہیں جن پر عمل پیرا ہوتے ہی ان کا تعلق بھی اللہ ورسول سے قائم ہو جاتا ہے۔

میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047