سرگودھا میں غیرت کے نام پر تین خواتین کا قتل

Hounour Killing

Hounour Killing

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا میں غیرت کے نام پر بھائی نے 2 بہنوں کو فائرنگ کرکے اور شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلہ سے قتل کردیا ۔قتل کی وادات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاوں خچر پور میں غیر ت کے نام پر بھائی عمرحیات نے اپنی 30 سالہ شادی شدہ بہن نورین بی بی اور 22 سالہ رضیہ بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

مرنے والی دونوں بہنوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال پہنچادی گئیں۔ غیر ت کے نام پر نواحی گاؤں 58 جنوبی میں بھی تصور نامی شخص نے اپنی 24 سالہ بیوی کو تیز دھار آلہ کے وار کر کے قتل کر دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔