سید عثمان شاہ کی قیادت میں ڈسٹرکٹ سنٹرل میں فٹ بال کو فروغ حاصل ہو گا۔ اسماعیل خان

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سرحد اسپورٹس فٹ بال کلب لانڈھی کے صدر اسماعیل خان ،جنرل سیکریٹری محمد فاروق ،کوچ شیر محمد اور کیپٹن محمد طارق اور دیگر عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے سید عثمان شاہ کو ڈسٹرکٹ سنٹرل کا صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ سید عثمان شاہ کی قیادت میں ڈسٹرکٹ سنٹرل میں فٹ کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔

عہدیداروں نے سید عثمان شاہ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا اور فٹ بال کی ترقی اور فروغ کے حوالے سے اُن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔