سحر و افطار میں گھریلو صارفین کیلئے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

Load Shedding

Load Shedding

اسلام آباد (جیوڈیسک) سحر و افطار اور نماز تراویح میں گھریلو صارفین کے لئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ، صنعتوں کے لئے دس گھنٹے بجلی کی بندش ہو گی۔

ذرائع کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے پلان تیار کر لیا ہے جس کے مطابق صنعتوں کے لئے دس گھنٹے بجلی کی بندش ہو گی اور شام کو افطار سے صبح سحری تک دس گھنٹے صنعتوں کو بجلی نہیں ملے گی۔

افطار سے ایک گھنٹہ پہلے اور سحر سے ایک گھنٹہ بعد تک صنعتوں کو بجلی بند رہے گی۔

صنعتوں کو بجلی کی بندش گھریلو صارفین کی سہولت کے لئے کی گئی ہے جبکہ سسٹم میں تکنیکی خرابیوں کو دور کرنے کے لئے خصوصی ٹیموں کی دستیابی بھی یقینی بنانے کے لئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔