سینیٹ: ڈرون حملوں کے نقصانات امریکہ سے وصول کرنیکی قرارداد منظور

Senate Meeting

Senate Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹر جاوید عباسی نے ڈرون حملوں کے نقصانات کا معاوضہ امریکی حکومت سے وصول کرنے سے متعلق قرارداد پیش کی جو منظور کر لی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 2000ء سے اب تک ہونے والے ڈرون حملوں میں معصوم پاکستانیوں کی جانیں ضائع ہوئیں، ڈرون حملوں کے دوران شہریوں کی املاک کا بھی نقصان ہوا۔

ڈرون حملوں میں شہریوں کی ہلاکت اور نقصانات کا معاوضہ امریکی حکومت سے طلب کیا جائے اور متاثرین کے معاشرتی، معاشی اثرات کو نمایاں کرنے کے لئے قرارداد کی کاپی اقوام متحدہ، نیٹو، یورپی یونین، کامن ویلتھ اور اے پی اے کے رکن ممالک کو بھی بھیجی جائے۔

سینیٹ نے ڈرون حملوں کے نقصانات امریکہ سے وصول کرنے کی قرارداد متفقہ طور پرمنظور کر لی۔