سیول: صدر پارک گیون ہائی کیخلاف 10 لاکھ لوگوں کا مظاہرہ

Protest

Protest

سیؤل (جیوڈیسک) اقتدار کے مبینہ غلط استعمال اور بدعنوانی پر جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ چھٹا ویک اینڈ ہے جب سیؤل کے باسی صدر سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کرنے کے لئے جمع ہو جاتے ہیں۔

احتجاج کے منتظمین کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں رات گئے جاری رہنے والی ریلی میں 16 لاکھ افراد شریک تھے لیکن پولیس نے اس دعوے کی تردید کی ہے البتہ یہ ضرور کہا کہ کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے 20 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق، گزشتہ ریلیوں کے برعکس اس بار شرکاء پرامن رہے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔